نیویارک(نیوزڈیسک )امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے کاکروچ روبوٹ تیار کرلیا۔ کہتے ہیں کہ یہ روبوٹ سرچ ، ریسکیو مشن اورماحولیاتی مانیٹرنگ کے لیے استعمال ہوگا۔لال بیگ رکاوٹوں کو عبور کرنے کے لیے اپنی جسمانی بناوٹ کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے محققین نے کاکروچ روبوٹ تیار کیا ہے۔ سب سے پہلے انہوں نے لال بیگ کی نقل و حرکت ریکارڈ کرنے کے لیے ہائی اسپیڈ کیمرے لگائے۔ اس کے بعد لال بیگ کی شکل کا ہی روبوٹ بناکر اسے آڑھے ترچھے راستوں اور چھوٹی چھوٹی جگہوں سے گزارا۔کاکروچ روبوٹ بنانے والوں کو امید ہے کہ یہ روبوٹ مستقبل میں سرچ مشن میں کام آئے گا