بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکا کا “قواسی موڈو” دنیا کا بدصورت ترین کتا قرار

datetime 29  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دنیا کے بدصورت ترین کتوں کا مقابلہ قواسی موڈو نامی کتیا نے اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پیٹالوما میں دنیا کے بدصورت ترین کتوں کا سالانہ مقابلہ منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے 26 عجیب الخلقت کتوں نے شرکت کی۔ مقابلے میں بدصورت ترین کتے کے انتخاب کے لئے کتے کو دیکھتے ہی پیدا ہونے والا پہلا تاثر، اس کی غیر معمولی خصوصیات و قدرتی بد صورتی اورمقابلے میں موجود تماشائیوں کے رد عمل بنیاد بنایا گیا۔ ان قواعد کی رو سے مقابلے کے جج صاحبان نے پٹ بل شیفر نسل کی قواسی موڈو نامی کتیا کو دنیا کے بد صورت ترین کتا قرار دیتے ہوئے اسے 1500 ڈالر کا انعام دیا گیا۔
قواسی موڈو کی مالکن ڈاکٹر ورجینیا سائرکا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ قواسی موڈو کو نو سال پہلے کتوں کے ایک شیلٹر ہوم سے لائی تھیں، اس وقت انہوں نے اس کی آنکھوں میں ایک خاص چمک دیکھی تھی جس کی وجہ سے وہ اسے اپنے گھر لے آئی تب سے وہ ان ہی کے پاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قواسی موڈو ایک پیار کرنے والا جانورہے اور ہرایک کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے لیکن اس کی شکل اتنی ڈرانی ہے کہ بعض اوقات بالغ مرد بھی اسے دیکھ کر دورہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ محض تفریح کی غرض سے یہ مزاحیہ مقابلہ 1970 کے عشرے سے منعقد کیا جارہا ہے، گزشتہ سال اس مقابلے میں پہلا انعام پی نٹ نامی ایک کتے کو دیا تھا جس کا جسم جلا ہوا تھا اوردانت آگے کو نکلے ہوئے تھے جبکہ آنکھیں بغیرپلکوں کی تھیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…