لندن(نیوزڈیسک ) پودوں اور سبزیوں پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سبزیاں جیسے جیسے بڑھی ہوتی ہیں وہ ایسی پراسرار آوازیں نکالتے ہیں جوگانے کی طرز کی ہوتی ہیں۔
برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوبھی کا پھول اپنی گروتھ کے ساتھ ایسی پراسرار آواز نکالتا ہے جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے بلکہ آپ اسے گوبھی کا گیت کہے بغیر نہ رہ سکیں گے اسے کولی فلاور کریک کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آواز صبح کے وقت زیادہ تیز اور واضح سنائی دیتی ہے اوریہ ایسی ہی آواز ہوتی ہے جس طرح کرسپی چاول کسی پیالے میں ہوں اور جب اس میں دودھ ڈالا جائے اس سے جو آواز نکلتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے تو یہ آوازیں زیادہ واضح طور پر سنائی دیتی ہیں جب کہ یہ آواز صرف گوبھی کے پھول میں سے ہی نہیں بلکہ دیگر سبزیوں سے بھی سنائی دیتی ہے۔
گوبھی کا پھول بڑھنے کےساتھ پراسرارآوازنکالتا ہے، ماہرین
28
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں