بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کیا آپ کو معلوم ہے ان مر غیوں کی ٹانگیں ایسی کیوں ہیں ؟حقیقت جانئے

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنوئی(نیوزڈیسک ) شاید آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ دنیا کی مہنگی ترین مرغیاں ویت نام میں پائی جاتی ہیں، اس پر مستزاد کہ یہ مرغیاں اس قدر بدصورت ہیں کہ آپ شاید انہیں مفت میں لینابھی پسند نہ کریں، تو پھر ان کے مہنگا ہونے کی وجہ کیا ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ ان مرغیوں کا گوشت دنیا بھر میں پائی جانے والی مرغیوں کی دیگر اقسام سے کہیں زیادہ لذیز ہے۔ ایک وقت تھا جب ان مرغیوں کی افزائش نسل صرف ویت نام کے شاہی خاندان کے لیے کی جاتی تھی۔یہ مرغیاں بہت کم انڈے دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی افزائش نسل انتہائی مشکل ہے اور یہ بہت کم تعداد میں پائی جاتی ہیں۔ ان مرغیوں کے ایک جوڑے کی قیمت 2لاکھ 58ہزار روپے تک ہوتی ہے۔
یہ مرغیاں صرف ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے قریب واقع ضلع خوائی چا میں پائی جاتی ہیں اورصرف ملک کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ان کا گوشت سپلائی کیا جاتا ہے۔مرغیوں کی اس نسل کا نام ڈونگ تا ہے اور ان مرغیوں کی ٹانگیں انسان کی کلائی کے جتنی موٹی ہوتی ہیں۔ اس نسل کی مرغیاں عموما سفید رنگ کی ہوتی ہیں جبکہ مرغوں کے پر رنگ برنگے۔ایک جوان مرغے کا وزن 6کلوگرام تک ہوتا ہے اور یہ مرغا 8ماہ سے ایک سال کی عمر میں فروخت کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ اس نسل کی مرغیاں موسمی تبدیلی کے حوالے سے انتہائی حساس اور بہت جلد بیمار ہو جاتی ہیں۔ ان مرغیوں کی موٹی ٹانگوں کی وجہ سے ملاپ میں رکاوٹ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت کم انڈے دیتی ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…