ٹورنٹو (نیوزڈیسک) بڑے شمسی طوفان سے کینیڈا کے بیشتر علاقوں میں آدھی رات کے وقت طلوع صبح کے مناظر نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
دوسری جانب کچھ علاقوں میں شمسی طوفان کے اثرات سے ارضیاتی مقناطیسی کشش بھی متاثر ہوئی ، جس سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین فلکیات نے چند روز قبل ہی بڑے شمسی طوفان کے پیدا ہونے کی پیش گوئی کر دی تھی ، جو سچ ثابت ہوئی اور منگل کے روز کینیڈا کے متعدد سرحدی شہروں میں آدھی رات کے وقت ہی طلوع صبح کا نظارہ دیکھنے کو ملا ۔ شمسی طوفان کے اثرات امریکا کی کچھ ریاستوں میں بھی ہوئے ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس طرح کا شمسی طوفان 15 مارچ کو بھی آیا تھا ، جس سے امریکہ کی شمالی ریاستوں میں سپر چارج طلوع ہونے کا منظر دیکھنے کو ملا ۔ علاوہ ازیں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شمسی طوفان کے اٹھنے سے زمینی مدار کے گرد گھومنے والے مصنوعی سیاروں پر بھی اثر پڑتا ہے ، تاہم اس بڑے شمسی طوفان سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
کینیڈا میں آدھی رات کے وقت صبح ہوگئی
24
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں