لندن(نیوزڈیسک)سمارٹ فون بنانے والی بڑی کمپنیاں اپنے فلیگ شپ کے حوالے سے دعوے بلکہ دعوے سے بڑھ کر مظاہرہ کرتی ہیں کہ ان کا سمارٹ فون نیچے گر کر نہیں ٹوٹے گا۔ مگر کوئی بھی ہتھوڑا لے کر سمارٹ فون کی بینڈ نہیں بجاتا۔ اس بچے کو سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے بنائے ہوئے حفاظتی لیدر پر اتنا بھروسہ تھا کہ اس نے اپنے دوستوں کو متاثر کرنے کے لیے اپنے ہی سمارٹ فون کا انتہائی سخت ٹسٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ 19 جون کو یو ٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکا اپنے سمارٹ فون پر لیدر کور رکھ کر ہتھوڑا اٹھاتا ہے اور زور دار انداز میں دو ہتھوڑے سمارٹ فون پر مارتا ہے۔ اس کے بعد جب سمارٹ فون سے لیدر کور ہٹا کر دیکھتا ہے توٹوٹی سکرین دیکھ کرسمارٹ فون ٹسٹ سب بھول جاتا ہے، اس کا رنگ ایک دم فق ہو جاتا ہے، اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ 32 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو اب تک 6 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔ جو افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں، وہ یقینا اب سمارٹ فون پر فولاد کا کور رکھ کر بھی اس پر ہتھوڑا نہیں چلائیں گئے۔