رومانیہ(نیوزڈیسک )اگر کبھی سفر پر جائیں تو کچھ چیزیں لازمی چیک کریں۔ کیا سب کے پاس پاسپورٹ ہے؟ راستہ اچھی طرح یاد ہے؟ اور ذاتی جہاز سے سفر کرنے والے اپنی فہرست میں ایک چیز کا اور اضافہ کر لیں۔ کیا ان کے جہاز کے پروں میں کوئی بلی تو نہیں؟ اب ہر پائلٹ کو چیک کرنا چاہیے کہ اسکے جہاز میں کہیں بلی تو نہیں چھپی ہوئی، جیسا کہ حال ہی میں ایک پائلٹ کے ساتھ ہوا ہے۔ رومین جانٹوٹ نے جب ٹیک آف کیا تو سب کچھ ٹھیک تھا۔ مگر کچھ دیر بعد دیکھا کہ جہاز کے پروں میں کچھ ہے۔ نظر اٹھا کر دیکھا تو اسے سہمی ہوئی اور کنفیوذڈ بلی نظر آئی۔ بلی ہزاروں فٹ کی بلندی پر جہاز کے پروں چلتی ہوئی آئی اور پائلٹ کے قریب آ کر سہم کر بیٹھ گئی۔ بلی نے غالبا یہ نظارہ پہلی بار دیکھا ہوا گا۔ بقیہ سفر کے دوران بلی حیرت سے سب کچھ دیکھتی رہی۔حالانکہ وہ موت سے صرف چند انچوں کے فاصلے پر تھی۔ پائلٹ نے جہاز کو نیچے اتارا اور پھر اپنے ہاتھ سے بلی کو پکڑ کر نیچے چھوڑا۔ اس سارے سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو رہی ہے۔