بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

معذوراورنابینا چینی دوستوں کا 10 ہزار سے زائد درخت لگانیکا کارنامہ

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین میں دریائے ای یے کے بنجر کناروں پر 2 ایسے دوستوں نے 10 ہزار درخت لگائے جن میں سے ایک دونوں بازوں اور ایک بینائی سے محروم ہے۔
چین کے ان باہمت 2 دوستوں نے گزشتہ 13 برس سے ہیبائی صوبے میں اپنے گاں میں ماحول کو بہتر بنانے اور آلودگی کے خاتمے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے، بازں سے محروم جیا وینگجائی کی عمر53 اور نابینا دوست جیا ہیکشیا کی عمر 54 سال ہے، ہیکشیا روز اپنے دوست وینگجائی کی بازوں سے خالی آستین پکڑے اسے جھیل کنارے لے جاتا ہے اور اس کا دوست اسے اپنی پیٹھ پر سوار کراکے دوسری کنارے پہنچنے میں مدد دیتا ہے۔
وینگجائی 3 سال کی عمر میں اس وقت بازں سے محروم ہوگیا جب اسے شدید کرنٹ لگا جب کہ ہیکشیا سال 2000 میں ایک کان میں کام کرتے ہوئے حادثے میں اندھے ہوگئے تھے۔
وینگجائی کا کہنا تھا کہ بنجر اور مشکل جگہ پر پودے لگانا عام افراد کے بس کی بات نہیں تھی لیکن اگر دل میں عزم ہوتو سب کچھ ممکن ہے اورہم معذورافراد میں یہی حوصلہ پایا جاتا ہے۔
سال 2002 سے ہرروز ہیکشیا نامی یہ شخص درخت پرچڑھتا ہے اوردرختوں کی افزائش کے لیے ان کی قلمیں توڑتا ہے جب کہ وینگجائی اپنے پیروں کی مدد سے پودوں کو پانی دیتا ہے تاکہ نئے پودے کے افزائش کی جاسکے اور ہرسال وہ 800 درخت اگاتے ہیں۔ اس ضمن میں جب حکومت سے امداد ملی تو دونوں نے اسے دوسرے معذور افراد کے حوالے کردیا جب کہ یہ دونوں اب تک 12 ہزار سے زائد درخت لگا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ان دونوں افراد کا گاں چین کے تیسرے آلودہ ترین شہرشائی جیازوانگ کے قریب واقع ہے اوراسی لیے وہ اپنے گاں کو بھی آلودگی سے پاک رکھنا چاہتے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…