کابل (نیوزڈیسک) برطانوی میڈیامیں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیٹو افواج کوانوکھے دشمن کاسامناہے ۔یہ ہے افغان مکڑا(کیمل سپائیڈر)۔ افغانستان میں نیٹو فوجیوں کاکہناہے کہ ان مکڑوں کی لمبائی چھ انچ تک ہوسکتی ہے گوکہ یہ زہریلے نہیں ہوتے لیکن اگرکسی کوکاٹ جائیں توان میں ایسابیکٹریا شامل ہے جوانسانی اعضاءکوشدید نقصان پہنچاسکتے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق متعدد فوجی ان خطرناک مکڑوں کانشانہ بن چکے ہیں اورجہاں فوجیوں کے دماغ پرطالبان کے حملوں کاخوف ہے وہیں ان مکڑوں کابھوت بھی ہروقت سواروقت سواررہتاہے ۔دوسال قبل ایک برطانوی فوجی سیمی گورمین اس مکڑے کے کاٹنے سے اپنی ٹانگ سے ہاتھ دھوبیٹھاہے اسی طرح ایک اورفوجی کے سترہ آپریشن ہوئے تب وہ صحت یاب ہوا،ایسے میں کئی نیٹوفوجیوں نے میڈیاکوبتایاکہ اکثر اوقات توایسے ہوتے ہیں کہ طالبان کی طرف سے کارروائی کاخوف تونہیں ہوتالیکن ان مکڑو ں کاخوف ہروقت کھائے رہتاہے ۔