بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کرپشن کے خلاف دو سو کلومیٹر پیدل مارچ

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوئٹے مال(نیوزڈیسک)اوسوالڈو اچووا اپنے احتجاجی مارچ کے دوران بھوک ہڑتال پر بھی تھے ۔لاطینی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں حکومتی کرپشن کے خلاف ایک 62 سالہ شخص کے دو سو کلو میٹر طویل مسافت پر مشتمل احتجاجی مارچ کے اختتام پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔گوئٹے مالا سٹی پہنچنے پر اوسوالڈو اچووا کے مداحوں اور حامیوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔اوسوالڈو اچووا کا کہنا ہے تھا وہ بھارتی رہنما گاندھی سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنے ملک میں معاشرتی، سیاسی اور زرعی سطح پر تبدیلیاں چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ متعدد کرپشن سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد گوئٹے مالا کے نائب صدر روکسونا بالڈیٹی اپنا عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔اچووا تنکوں سے بنا ہوا ہیٹ پہنے اور اپنی گردن کے گرد قومی پرچم لپیٹے ایک ہفتہ قبل اپنے آبائی شہر کوئٹزلٹینانگو سے روانہ ہوئے تھے۔ وہ ’کی ہوتے‘ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔گوئٹے مالا سٹی پہنچنے پر اوسوالڈو اچووا کے مداحوں اور حامیوں کی جانب سے بھر پور استقبال کیا۔اوسوالڈو اچووا اپنے احتجاجی مارچ کے دوران بھوک ہڑتال پر بھی تھے اور اس دوران انھوں نے صرف چائے اور جوس پر گزارا کیا۔ پیدل مارچ کے دوران ان کے پاو¿ں چھلنی ہوگئے اور ان کا چار کلوگرام سے زیادہ وزن کم ہوگیا۔دارالحکومت پہنچنے پر انھوں نے اپنے ہم وطنوں کو سیاستدانوں کی اس مبینہ بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرنے کا پیغام دیا جس کے باعث وہ عوام کے پیسے سے امیر ہوئے ہیں۔دوسری جانب صدر پیریز مولینا کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوئی غلط اقدام نہیں کیا اور آئندہ جنوری میں اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے تک وہ دستبردار نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ صدر پیریز مولینا کو فوج کی حمایت بھی حاصل ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…