اسلام آباد ( نیوزڈیسک) چین میں پولیس کے زیرِ تربیت کتوں کو نہ صرف جرائم کی بیخ کنی کے لئے اسلحے، بارودی مواد اور منشیات کی تلاش میں مدد کے لئے سدھایا جاتا ہے بلکہ انہیں سخت تنظیم اور نظم و ضبط سے گزارا جاتا ہے۔ اسی تربیت کے نتیجے میں پولیس کے کتے کھانے کے لئے برتن منہ میں دبائے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔ پولیس کی طرح ایک چینی خاتون نے بھی اپنے پالتو کتوں کی خاص تربیت کی ہے اور انہیں کھانے کے آداب بالکل انسانوں کی طرح ہی سکھائے ہیں۔ چینی خاتون کے پالتو کتے نہ صرف ایک قطار میں بیٹھ کر کھانے کا انتظار کرتے ہیں بلکہ اپنا کھانا ختم کرنے کے بعد مقامی روایات کے مطابق شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ یہ فرماں بردار کتے کھانے کے بعد میز سے اپنے کھانے کے برتن منہ میں دبائے اسے اپنی مالکن کے حوالے کر دیتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں