کینبر(نیوزڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی کتاب نمائش کے لئے پیش کے لئے پیش کردیاگیا۔دنیا کی سب سے بڑی کتاب کو آسٹریلیا کی نیوساو¿تھ ویلز لائبریری میں پڑھنے کے لئے رکھ دیا گیا ہے۔اٹلس گینٹ نامی یہ کتاب آسٹریلیا کی سٹیٹ لائبریری نیوساو¿تھ ویلزکے ریڈنگ روم میں رکھی گئی ہے جس کی لمبائی 1.8 میٹر اورچوڑائی 2.7 میٹر ہے جب کہ کتاب کا وزن 150 کلو گرام ہے اورکتاب 4 ہفتوں تک لائبریری میں عوام کے پڑھنے کے لئے دستیاب رہے گی۔ کتاب کے بانی گورڈن چئیرزکا کہنا ہے کہ دنیا کی بڑی کتاب بنانے کے بارے میں انہوں نے 25 سال قبل سوچا تھا جسے مکمل کرنے میں 4 سال کا عرصہ لگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیارے کی پیمائش ناپنا آسان نہیں ہوتا لیکن یہ کتاب پیمائش کے بارے میں بھی کافی مدد گار ہے۔ اس کتاب کے 128 صفحات پر100 سے زائد بین الاقوامی کارٹوگرافرز، جیوگرافرزاورفوٹو گرافرزکوجب کہ 61 صفحات پرنقشے اورمختلف مشہور تصاویر شامل کی گئی ہیں جو کہ ایک ہزارانفرادی تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ہیں اور صفحات پلٹنے کے لیے بھی اسٹاف کی ضرورت پڑتی ہے۔