منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اچھی یادداشت والے بچے زیادہ بہتر جھوٹ بولتے ہیں

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )تحقیق کے دوران شمالی فلوریڈا، شیفلیڈ اور سٹرلنگ یونیورسٹیز کے محققین نے برطانوی سکولوں کے 114 بچوں پر تجربہ کیا
بچوں کی نفسیات کے امریکی اور برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی یادداشت کے حامل بچے زیادہ بہتر جھوٹ بولتے ہیں۔
یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی جس میں چھ سے سات سال عمر کے بچوں کو ایک کھیل کے دوران بیایمانی کرنے اور پھر اس بارے میں جھوٹ بولنے کا موقع دیا گیا۔
تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ وہ بچے جو جھوٹ بولنے کے معاملے میں بہتر تھے، انھوں نے ہی زبانی یادداشت کے امتحانات میں بھی بہتر کارکردگی دکھائی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ معلومات سے کھیلنے کا فن جانتے ہیں اور اس دوران اس میں کچھ ایسی معلومات بھی شامل کر دیتے ہیں جو سچ نہیں ہوتیں۔
تحقیق کے نتائج جرنل آف ایکسپیریمنٹل چائلڈ سائیکولوجی میں شائع کیے گئے ہیں۔
اس تحقیق کے دوران شمالی فلوریڈا، شیفلیڈ اور سٹرلنگ یونیورسٹیز کے محققین نے برطانوی سکولوں کے 114 بچوں پر تجربہ کیا۔
سوال جواب کے ایک کھیل کے دوران خفیہ کیمروں کی مدد سے وہ ان بچوں کی نشاندہی میں کامیاب رہے جنھوں نے بیایمانی کر کے سوال کا جواب دیکھنے کی کوشش کی جبکہ انھیں اس سے منع کیا گیا تھا۔
تاہم ایک دلچسپ چیز یہ دیکھنے کو ملی کہ 114 میں سے صرف ایک چوتھائی بچوں نے ہی نقل کرنے کی کوشش کی۔

ہ وہ بچے جو جھوٹ بولنے کے معاملے میں بہتر تھے، انھوں نے ہی زبانی یادداشت کے امتحانات میں بھی بہتر کارکردگی دکھائی تھی
ان ایک چوتھائی بچوں سے بعدازاں کیے جانے والے سوالات سے ماہرین کو بہتر انداز میں جھوٹ بولنے والے بچوں کو تلاش کرنے میں مدد ملی۔
تحقیق کے دوران ماہرین خصوصا یہ جاننے میں دلچسپی لے رہے تھے کہ نقل کرنے والے بچے اپنے عمل کو چھپانے کے لیے کیا جھوٹ گھڑتے ہیں۔
بعدازاں یادداشت کے علیحدہ ٹیسٹ میں بھی انھی بچوں نے بہتر کارکردگی دکھائی جنھوں نے سلیقے سے اپنے جھوٹ کو چھپایا تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ بچے الفاظ یاد کرنے کے معاملے میں تو باقی بچوں سے آگے تھے جبکہ تصاویر کے معاملے میں ان کی یادداشت بقیہ بچوں جیسی ہی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ بظاہر اس کی وجہ یہ ہے کہ جھوٹ بولنے کے دوران زیادہ تر کام زبانی بات چیت کا ہوتا ہے اور تصاویر کا اس سے زیادہ تعلق نہیں ہوتا۔
یونیورسٹی آف شیفیلڈ کی ڈاکٹر الینا ہوئیکا کا کہنا ہے کہ اگرچہ والدین اپنے جھوٹے بچوں پر فخر نہیں کرتے لیکن کم از کم ان کے لیے یہ اچھی خبر ہے کہ اگر ان کا بچہ جھوٹ بول کر اسے چھپانے پر قادر ہے تو یقینا اس کی یادداشت بہت اچھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب ہم جاننا چاہتے ہیں کہ بچے جھوٹ بولنا سیکھتے کیسے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…