اسلام آباد(نیوزڈیسک )اوٹاہ میں تعمیراتی سائٹ کے پاس سے ایسا سانپ ملا ہے جس پر کسی مزدور نے گلابی رنگ کر دیا۔ جم ڈکس، جو اوٹاہ ریپٹائل ریسکو سروس کا ڈائریکٹرہے، نے کہا ہے کہ انہوں نے اس سانپ کو یونیورسٹی آف اوٹاہ ہاسپیٹل کے پاس سے پکڑا ہے۔یہ جانوروں کے ساتھ ظلم ہے۔جم ڈکس نے کہا کہ کسی مزدور نے جان بوجھ کر سانپ کے ساتھ یہ حرکت کی ہے۔ یہ بہت گھٹیا اور بچگانہ حرکت ہے۔جم ڈکس نے کہا کہ اس پینٹ کی وجہ سانپ اب مزید واضح ہو گیا ہے، شکاری اسے آرام سے شکار کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سانپ خود بھی کافی خطرناک ہو گیا ہے ، کیونکہ سپرے پینٹ نے اس کی آنکھیں بھی ڈھانپ لی ہیں، اس لیے اب یہ زیادہ بڑا خطرہ ہے۔ اوٹاہ میں جنگلی سانپوں کو نقصان پہنچانا دوسرے درجے کا جرم سمجھا جاتاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں