سین ڈیاگو(نیوزڈیسک )امریکہ میں سین ڈیاگوکے سا حل پر ہزاروں سرخ کیکڑوں کا ڈھیر لگ گیا۔گزشتہ دنوں امریکہ میں سین ڈیاگو کے ساحل ہر ہزاروں سرخ اور نارنجی رنگ کے کیکڑوں کا انبار لگ گیا ہے۔ ایک بڑی تعداد میں ساحل پر کیکڑوں کی موجودگی نے علاقے کے رہائشیوں کو حیران کر دیا جو اس انوکھے نظارے کر دیکھنے کیلئے ساحل پر پہنچ گئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ساحل پر ڈیرہ جمائے ان کیکڑوں کو دیکھ کر انہیں احساس ہوا جیسے سمندر کنارے سرخ رنگ کا کوئی کارپٹ بچھا دیا گیا ہے۔ایک سے تین انچ تک لمبے یہ کیکڑے یوں تو بیچ سمندر کے رہتے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق گرم پانیوں اور موسمی حالات میں تبدیلی ان کیکڑوں کو ساحل پر دھکیل لائی ہے جن کی ساحل سے صفائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں