اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈرون کانام سنتے ہی عام آدمی کے ذہن میںبمباری کاخیال آتاہے۔لیکن آسٹریلوی من چلوںنے ڈرونز کوہی ایتھلیٹس بناڈالا۔آسٹریلیامیںانسانی ہاتھ کے سائزکے برابرڈرونز کے درمیان ریس کے مقابلے کاانعقادکیاگیا۔اس ریس میںان ڈرونز نے عام ریسرز کی طرح ایک بندھی رسی کے قریب قطارمیںکھڑے ہوکرگوکے لفظ کاانتظارکیااورپھراپنی اڑان بھری،اس ریس کااہتمام کھلی فاءکے بجائے ایک ہال میںکیاگیاجہاں ان کے مالکان ان کوریمورٹ سے کنٹرول کرکے جیت کی بازی لینے کے لیے کوشاںتھے اس ریس میں بھی کسی ڈرون نے پہلی توکسی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کوئی دوڑمیںپیچھے رہ گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں