اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی لڑکی ایلیانور ہاوکنس کو دیگر 5 مغربی سیاحوں کے ساتھ گرفتار کر کے 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔یہ تمام سیاح ملائشیا کے کنابالو پہاڑ کے چوٹی پر جا کر عریاں ہوئے تھے۔ اگلے ہی دن شدید زلزلہ آیا جس سے 18 کوہ پیماء ہلاک ہوگئے۔ملایشیا کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس پہاڑ پرمقدس روحوں کا بسیرا ہے، ان سیاحوں کی حرکت کی وجہ سے وہ روحیں شدید غصے میں آگئیں اور وہاں زلزلہ آ گیا۔ کنا بالو ملایشیا کا سب سے اونچا پہاڑ ہے۔ ڈربی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ایلیانور کو صباح ائیر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کوالالمپور جا رہی تھی۔ ایلیانور کے ساتھ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ لنڈسے پیٹرسن اور اس کی بہن 23 سالہ ڈانیالی کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 23 سالہ ڈچ ڈائیلن سنیل بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔ اس گروپ کی ٹور گائیڈ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ ایمل کامنسکی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دس افراد کا گروپ تھا جنہوں نے 30 مئی کو کنابالو پہاڑ کی چوٹی پر جا کر برہنہ تصاویر بنوائیں تھیں۔اگلے دن پہاڑ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 18 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔مرنے والے کوہ پیماوں میں 9 کا تعلق سنگا پور، 6 کا ملایشیا، ایک کا فلپائن، ایک کا چین اور ایک کا جاپان سے تھا۔