بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اٹلی میں طالب علموں کے لیے ’منفرد‘ ہوم ورک

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلان(نیوزڈیسک)سکول استاد سیزر کاٹا کا خیال ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں طالب علموں کو نصابی سرگرمیوں میں کم وقت صرف کرنا چاہیےایک اطالوی استاد نے اپنے طالب علموں کو معمول کے مطابق چھٹیوں کا نہ دینے فیصلہ کیا ہے اور انھیں زندگی کے مشوروں پر مشتمل ایک فہرست فراہم کی ہے۔اٹلی میں وسط جون سے وسط ستمبر تک سکولوں میں گرمیوں کی تین مہینے کی چھٹیوں میں بیشتر طالب علموں کو سکول کا کام دیا جاتا ہے۔لیکن اٹلی کے وسطی علاقے لے مارچے کے ایک سیکنڈری سکول استاد سیزر کاٹا کا خیال ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں طالب علموں کو نصابی سرگرمیوں میں کم وقت صرف کرنا چاہیے۔پندرہ نکات پر مشتمل گھر کے کام کی فہرست میں وہ کہتے ہیں: ’کم از کم ایک بار صبح کے وقت سورج نکلتا ہوا دیکھیں۔‘ان کی یہ 15 نکات پر مشتمل فہرست انٹرنیٹ پر بہت زیادہ شیئر کی جارہی ہے۔اس فہرست میں طالب علموں کو صبح کے وقت ساحل سمندر پر چہل قدمی کرنے کا بھی کہا گیا کہ وہ ’اس دوران سوچیں کہ وہ زندگی میں کس سے محبت کرتے ہیں،‘ اس کے علاوہ جب ان کا جی چاہے تو بلاجھجک رقص کریں کیونکہ ’گرمیاں ایک رقص کی طرح ہیں، اور ان کا حصہ نہ بننا بے وقوفی ہے۔‘پندرہ نکات پر مشتمل یہ فہرست انٹرنیٹ پر بہت زیادہ شیئر کی جارہی ہے سیزر کاٹا یہ بھی نہیں چاہتے کہ ان کے طالب سکول کو بالکل بھول جائیں۔ وہ اس خواہش کا اظہار کرتے ہیں کہ طالب علم وسیع مطالعہ کریں اور گذشتہ برس سیکھے گئے نئے الفاظ اور اصلاحات کا استعمال کریں۔ وہ کہتے ہیں: ’آپ جتنی زیادہ چیزوں کے بارے میں بات کریں گے

02

، اتنا زیادہ آپ سوچ سکیں گے، اور جتنی زیادہ چیزوں کے بارے میں آپ سوچ سکیں گے، اتنا زیادہ ہی اپنے آپ کو آزاد محسوس کریں گے۔‘اس استاد کی فیس بک پوسٹ تقریباً تین ہزار بار شیئر کی جا چکی ہے اور اس کی حمایت میں سینکڑوں تبصرے کیے جا چکے ہیں۔ایک تبصرہ ہے: ’کاش میرا استاد بھی آپ جیسا ہوتا جو درون بینی کی حوصلہ افزائی کرتا۔‘اس پوسٹ نے کئی والدین کو بھی متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ فہرست اپنے بچوں کو بھی دکھائی ہے۔ ایک فیس بک صارف لکھتے ہیں: ’گھر کا کام ساری عمر کا ہے، کسی ایک موسم کا نہیں۔‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا: ’اگر استاد آپجیسا ہے تو میں کل سے دوبارہ سکول جارہا ہوں۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…