بیجنگ(نیوزڈیسک)کتے چوری کرنے والے دونوجوانوں کے خلاف چینی دیہاتیوں نے تشدد اورظلم کی نئی داستان رقم کردی ۔رپورٹ کے مطابق عی یانگ کاﺅنٹی کے گاﺅں شیپنگ میں گاﺅں والوں نے دونوجوانوں کوکتے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔دیہاتیوں نے بتایاکہ کہ نوجوانوں نے دوکتوں کومارڈالاتھااوران کاگوشت کھانے کے لئے جارہے تھے ۔جلدہی سارے گاﺅں میں یہ خبرپھیل گئی اورگاﺅں والوں نے دونوں کتاچوروں کودرخت سے باندھ کرتشددشروع کردیا۔یہ تشدد9گھنٹے تک جاری رہاجس کے بعد مردہ کتوں کوچوروں کے گلے میں لٹکادیاگیا۔جب پولیس گاﺅں میں پہنچی تودیہاتیوں نے ملزم ان کے حوالے کرنے سے انکارکردیاجب پولیس نے ملزمون کواپنی گاڑی میں بٹھاکرروانہ ہونے والی تھی تودیہاتیوں نے ان پرڈنڈوں اورپتھروں سے حملہ کردیا۔ان کامطالبہ تھاکہوہ ملزموں کافیصلہ خودکریں گے یاپھردوسری صورت میں انہیں دس لاکھ یووان بطورہرجانہ اداکیاجائے ۔آخرطویل مذاکرات کے بعد دیہاتیوں کوٹھنڈاکیاجس کے بعد پولیس ملزمان کولے کرروانہ ہوگئی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں