احمد آباد(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو رفع حاجت کے لئے سرکاری بیت الخلا استعمال کرنے پر پیسے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت میں عوام کی بڑی تعداد کھلی جگہوں اور میدانوں میں ہی رفع حاجت کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد کی بلدیاتی انتظامیہ نے لوگوں کو پبلک ٹوائلٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لئے انوکھا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر واقع 67 عوامی بیت الخلا کے باہر سرکاری اہلکار موجود ہوں گے جو ان سے استفادہ کرنے والے ہر شخص کو ایک روپیہ دیں گے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ حکام کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کو اس منصوبے میں کامیابی ملی تو یہ منصوبہ شہر کے تمام سرکاری بیت الخلا پر شروع کردی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت میں غربت اور پسماندگی کے باعث 59 کروڑ افراد کھلے آسمان تلے رفع حاجت کرتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا















































