اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) دبئی میں بھکاری بھی انٹرنیٹ سے منسلک ہوگئے اور انھوں متحاجی ، ضرورت مندی کے جملے شیئر کرنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ دبئی پولیس کے مطابق ملک میں بھکاریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ رمضان کی آمد ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بھکاری پکڑا گیا تو اسے ایک ماہ قید کی سزا کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور حاصل کردہ تمام رقم بھی ضبط کرلی جائے گی۔ ڈائریکٹر سیاحتی پولیس کرنل جمال الشامسی نے بتایا کہ لوگ خاص طور پر بزنس اور سیاحتی ویزا لے کر دبئی میں صرف بھیک مانگنے کے لیے آتے ہیں کیونکہ رمضان میں لوگ کافی خیرات کرتے ہیں۔ گرفتار بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد ایشیائی اور عرب باشندوں کی ہوتی ہے۔ رواں برس اب تک 180 بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس میں سے 141 مرد اور 39 خواتین شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں