اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اچھی خوشبو کا استعمال ہر انسان کو اچھا لگتا ہے کہ اس سے دوسروں پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے لیکن کچھ لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کی پرفیومز زیادہ دیر تک نہیں رہتیں یا ہو جو پرفیوم لگاتے ہیں اس کی خوشبو میں عجیب طرح کی کوئی اور خوشبو بھی محوس ہوتی ہے۔ آئیے آپ کو خوشبو کو لمبے عرصے تک پائیدار رہنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
کچھ وقت دیں
اکثر لوگ پرفیوم لگاتے ہی کہتے ہیں کہ یہ خوشبو تو ویسی نہیں ہے جیسی انہوں نے خریدتے وقت سونگھی تھی۔ اصل میں کچھ پرفیومز تھوڑی دیر کے بعد اپنا اثر دکھاتی ہیں لہذا خوشبو لگانے کے بعد تھوڑا سا انتظار کریں۔
درست جگہ کا انتخاب
اکثر لوگ کلائیوں یا کان کے پیچھے خوشبو لگاتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات نہیں کہ ان جگہوں کی اپنی خوشبو پرفیوم میں مکس ہوجاتی ہے اور پرفیوم کی اصل خوشبو کہیں گم ہوجاتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ پرفیوم کو اپنے سینے یا کالر کے نزدیک استعمال کریں۔
مختلف خوشبوں کو مکس مت کریں
کچھ لوگ کئی طرح کی خوشبویات کو مکس کردیتے ہیں۔ شیمپو،کنڈیشنر، آفٹر شیو، ہیر جیل اور باڈی سپرے کو اکٹھے استعمال کرنے لگتے ہیں جس سے پرفیوم کا اصل معلوم ہی نہیں ہو پاتا۔اس لئے ضروری ہے کہ کم سے کم پرفیومز کا استعمال کیا جائے تاکہ آپ کو اپنی ایک پرفیوم کی اصل خوشبو معلوم ہوسکے۔
جلد کو نم رکھیں
اگر آپ کو خشک جلد کی شکایت ہے تو خوشبو لگانے سے قبل کوئی موسچرائزر کا استعمال کرلیں۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جلد کی خشکی کی وجہ سے پرفیوم کی خوشبو بھی غائب ہوجاتی ہے۔
اپنی خوشبو ساتھ رکھیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار جلد پر خوشبو لگانے کے چار گھنٹے تک اس کی خوشبو رہتی ہے۔اگر آپ کو زیادہ دیر تک باہر رہنا ہے تو آپ کوچاہیے کہ اپنی پسندیدہ پرفیوم کا پیک ساتھ لے جائیں۔
بہت زیادہ پرفیوم کا استعمال مت کریں
کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ بہت ہی زیادہ پرفیوم چھڑک لیتے ہیں جس سے خوشبو بہت زیاہ ہوجاتی ہے اور لوگوں کو یہ خوشبو دماغ کو چڑھتی ہے۔آپ کو چاہیے تین بار سے زیادہ سپرے مت کریں۔
دور رکھ کر سپرے کریں
ہمیشہ پرفیوم ی بوتل کو جسم سے چھ سے سات انچ تک دور رکھ کر چھڑکیں۔بہت زیادہ نردیک سے سپرے کرنے سے نہ صرف کپڑوں پر نشان پڑ سکتے ہیں بلکہ خوشبو بھی زیادہ بہتر نہیں آئے گی۔
ہمیشہ دائیں طرف رہیں
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی تحقیقی کے مطابق اگر آپ اپنے دوست احباب کے دائیں طرف رہیں تو انہیں آپ کی پرفیوم کی خوشبو زیادہ آتی ہے۔
پرفیوم کی مہک زیادہ دیر تک جسم میں رکھنے آسان ۔۔۔۔۔۔۔
8
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں