اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ” ال بوریتو فیلیز“ اسپین کے ”دونیانا“پارک میں آتشزدگی روکنے کیلئے گدھوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ” مطمئن گدھا“ ایسوسی ایشن کی پریس رپورٹ کے مطابق اسپین کے علاقوں سیبیعا، کادیز اور ووئیلوا ڈویڑنوں پر مشتمل قومی پارک دونیانا میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پر آتشزدگی کے باعث آگ بجھانے والے عملے کا پہنچنا دشوار ہے۔ مطمئن گدھاایسوسی ایشن ان دشوار گذار علاقوں میں گدھے بھیجتی ہے، جہاں وہ سوکھی ہوئی گھاس کو مکمل طور پر کھاکر ختم کر دیتے ہیں اور آگ لگنے کے امکانات بہت ہی کم بلکہ نہ ہونے کے برابررہ جاتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ہمارے ” گدھوں “ پر مبنی اس سکیم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں بھی ہماری نقل کی جارہی ہے اور وہاں بھی جنگلات کے دشوار گذار علاقوں میں ”گدھوں“ کوسوکھی گھاس کھانے کے لئے چھوڑ ا جا رہاہے۔ ایسوسی ایشن نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ، ان کے گدھوں کے باعث بہت سے لوگ ہمارے کام اور علاقے کو جاننے لگے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں