اسلام آباد(نیوزڈ یسک ) دنیامیں بہت کچھ ایسا ہے جو کہ دیکھتے ہی یا سنتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتاہے۔دنیا میں شائد ہی کوئی ایساملک ہوگا جس کے ترانے میں کوئی الفاظ نہ ہوں لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ چار ملک ایسے بھی ہیں جن کے قومی ترانے میں کوئی الفاظ نہیں ہیں بلکہ ان کے ترانے میں صرف موسیقی اور دھن ہے۔ترانہ کسی بھی ملک کی شان کو بیان کرتاہے جب بھی کسی ملک کا ترانہ بجایا جاتا ہے تو اس ملک کے باسی احتراما ً کھڑے ہوجاتے ہیں اور ساتھ ساتھ اس کے الفاظ دہراتے ہیں جو کہ ان کی پہچا ن ہو تاہے لیکن سپین ،بوسنیا ہرزگوینا ،کوسوو اور سان مارینو ،وہ ملک ہیں جن کے ترانے میں کوئی الفاظ نہیں ہیں اور جب ان ممالک کا ترانہ کہیں چلتا ہے تو صرف موسیقی سننے کو ملتی ہے۔