منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بر طانیہ ، پولیس کی وردیوں میں کیمرے نصب

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی وردیوں میں کیمرے لگانے کا مقصد عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا اور پولیس کے دعوﺅں کے ثبوت جمع کرنا ہے۔ خیال رہے کہ لندن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے بعض واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یہ شکایات سامنے آئی تھیں کہ پولیس اقلیتوں کے ساتھ نسلی امتیاز کا برتاﺅ کرتی ہے جس کے بعد پولیس پرعوام کی بد اعتمادی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ تجربہ لندن کی پولیس کے 20 ہزار اہلکاروں کی وردیوں میں کیمرے نصب کرنے سے کیا جائے گا۔ لندن کے پولیس کمشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طویل عرصے سے ہمارے ادارے ٹیکنالوجی کی مدد سے حادثات اور وقوعہ کی فوری تفصیلات حاصل کرتے رہے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ایک کیمرے پر مشتمل ہوتی ہے جو کسی بھی پولیس اہلکار کے یونیفارم کی جیب میں رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات واقعات کو ریکاڈ میں لانے کے لئے اب ہماری پولیس کے مزید افسر اور اہلکار بھی ان کیمروں کو استعمال کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…