منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دوسری شادی کا شک،سعودی بیوی 5دن تک مسلسل اپنے شوہر کے ساتھ کیا کر تی رہی ؟

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک )خاوند کا دوسری شادی کا ارادہ جان کر بیوی کا انتہائی اقدامات کی طرف مائل ہونا فطری بات ہے لیکن ایک سعودی خاتون نے اپنے خاوند کے دوسری شادی کے ارادوں کو بھانپ کر ایسا بدلہ لیا کہ جو اس کے خیال میں تو انتہائی خوفناک تھا لیکن دنیا کی نظروں میں ایک مذاق بن گیا۔ مقامی نیوز ویب سائٹ ”المرصاد“ کا کہنا ہے کہ خاتون کو اپنے خاوند کی باتوں سے محسوس ہوا کہ وہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے جس پر اس نے خاصی سوچ بچار کرکے بدلہ لینے کا منصوبہ ترتیب دیا۔ خاتون نے خاوند کے جاگنے سے پہلے اس کی گاڑی کا ٹائر پنکچر کردیاجس کے باعث خاوند کو کچھ پریشانی تو ضروری ہوئی لیکن وہ بہرحال دفتر روانہ ہوگیا۔ خاتون کا غصہ اسی پر ٹھنڈا نہ ہوا اور اگلے روز اس نے دوبارہ یہی کام کیا اور یوں یہ سلسلہ مسلسل 5 روز تک چلتا رہا۔ چھٹے روز خاوند نے بیوی پر شک کی بنا پر گاڑی کو گھر سے باہر کسی اور جگہ کھڑا کردیا اور دوسرے دن اس کے شک کی تصدیق ہوگئی کیونکہ گاڑی صحیح سلامت تھی۔ جب اس نے بیوی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کرلیا کہ خاوند کے دوسری شادی کے ارادوں پر مشتعل ہوکر اس نے گاڑی کے ٹائر پنکچر کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ یہ جاننے کے بعد خاوند بھی سخت مشتعل ہوگیا اور بیوی کو بتایا کہ پہلے تو وہ محض مذاق کے طور پر دوسری شادی کا ذکر کررہا تھا لیکن اب حقیقتاً دوسری شادی کرے گا۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ معاملے کا انجام کیا ہوا۔

مزید پڑھئے:بانوے سالہ خاتون میراتھن مکمل کرنیوالی پہلی معمرایتھلیٹ بن گئیں5دن تک مسلسل اپنے شوہر کے ساتھ کیا کر تی رہی ؟

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…