ٹوکیو (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں ٹیکس ادا کرنے والوں کو مختلف مراعات دی جاتی ہیں۔ مگر جاپان میں یہ مراعات کچھ دلچسپ انداز میں دی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں باقاعدہ ٹیکس ادا کرنے والے افرادکو مختلف قسم کی مراعات دیجاتی ہیں۔ ہیراڈوقصبے میں ٹیکس ادا کرنے والے افراد کو کھانے میں مختلف سی فوڈز فراہم کی جاتی ہیں جن میں جھینگے اور مچھلیاں شامل ہیں۔ تاہم اگر ٹیکس دہندہ کو سی فوڈ میں دلچسپی نہ ہو تو پھر ماہانہ بنیاد پر سبزی فراہم کی جاتی ہے یا الیکٹرک بائیک یا پھر شادی کے موقع پر ہوٹل میں قیام و طعام کے ساتھ ساتھ فوٹو شوٹ کا خرچ بھی دیا جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں