اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اونٹنی کا دودھ صدیوں سے عربوں کی مقبول ترین غذا رہا ہے لیکن اب دبئی کی ایک کمپنی نے اسے ایک مہنگے شیمپو کی شکل دے کر بین الاقوامی پیمانے پر متعارف کروادیا ہے۔ایمریٹس انڈسٹری فار کیمل ملک اینڈ پراڈکٹس کی ذیلی کمپنی کیملیشیئس بیوٹی نے دبئی میں منعقد ہونے والے ”بیوٹی ورلڈ 2015ئ“ ٹریڈ شو میں نئی قسم کا شیمپو متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کی چار مختلف قسمیں اونٹنی کے دودھ سے تیار کی جائیں گی۔ کمپنی شیمپو کے علاوہ دیگر متعدد بیوٹی پراڈکٹس بھی اونٹنی کے دودھ سے بنا رہی ہے جن میں بیوٹی کریم اور لوشن وغیرہ شامل ہیں۔ اونٹنی کے دودھ سے بنے شیمپو کو چار مختلف اقسام میں متعارف کروایا جائے گا جن کی قیمتیں 8 ڈالر سے لے کر 40 ڈالر (تقریباً 4 ہزار پاکستانی روپے) تک ہوں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ شیمپو خوبصورتی کی فکر کرنے والے کسٹمرز کے لئے متعارف کروایا جارہا ہے جو اپنے حسن کی حفاظت کے لئے قدرے زیادہ رقم خرچ کرنے پر تیار ہیں۔ شیمپو امریکا، یورپ اور ملائیشیائ میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔
مزید پڑھئے:خانہ بدوش گھر جہاں دل کرے لے جائیں
دبئی العین روڈ پر واقع کمپنی کے فارمز میں روزانہ 6ہزار لٹر اونٹنی کا دودھ حاصل کیا جاتا ہے۔ کمپنی اونٹنی کا تازہ دودھ برطانیہ بھی سپلائی کرتی ہے جبکہ خصوصی چاکلیٹ بنانے کے لئے اونٹنی کے دودھ کا پا?ڈر بھی سپلائی کیا جاتا ہے۔