بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سفید کپڑوں کے انتہائی سفید ۔۔۔۔۔

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خواتین کو اکثر شکایت رہتی ہے کہ سفید کپڑے اچھی طرح دھونے کے باوجود وہ اجلے اور سفید نہیں ہوپاتے،اس لئے وہ مہنگے ڈٹرجنٹ اور صابن کا استعمال بھی کرتی ہیں لیکن پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے آسان طریقے بتائیں گے کہ آپ کے کپڑے اجلے اور چمکدار ہوجائیں گے۔
سرکے کا استعمال
سرکے میں تیزابیت اور الکیلائنز پائے جاتے ہیں جو کہ کپڑوں میں موجود ضدی داغوں کو منٹوں میں ختم کردیتے ہیں۔کپڑے دھوتے ہوئے آدھ کپ سرکہ ڈال دیں اور پھر ڈٹرجنٹ ڈال کر کپڑے دھوئیں،کچھ دیر میں وہ اجلے ہوجائیں گے اور انتہائی ضدی داغ بھی دور ہوجائیں گے۔ایک بات کا خیال رکھیں کہ کپڑے دھونے کے لئے صرف اورصرف سفید سرکے کہ استعمال کریں۔
لیموں کے ذریعے
لیموں کے اندر بھی یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ پرانے سفید کپڑوں کو چمکدار اور تمام کپڑوں سے ضدی داغ ختم کرتا ہے۔125ملی لیٹر لیموں کا رس لے کر اسے انتہائی گرم آٹھ لیٹر پانی میں ڈالیں اور گندے کپڑوں کو اس پانی میں ایک گھنٹہ تک ڈبو دیں۔اس کے بعد لیموں والا محلول مشین میں ڈال کر کپڑے دھو لیں۔ایک بات کا دھیان رکھیں جو کپڑے گرم پانی میں نہیں دھوئے جاسکتے انہیں اس محلول میں مت ڈالیں۔
سپرٹ کے ذریعے
اگر کپڑوں پر گھاس کے نشانات لگ جائیں تو انہیں دھونا بہت مشکل ہوتا ہے کہ داغ بات بار دھونے سے بھی ختم نہیں ہوتے۔ایسے میں اگرآپ میتھلیٹیڈ سپرٹ میں متاثرہ جگہ کو بھگودیںاور چند منٹوں بعد کسی بھی صابن سے دھو لیں تو کپڑے صاف ہوجائیں گے۔سپرٹ آئل، گریس اور چکنائی کے داغ مٹانے کے لئے بھی بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا خہنا ہے کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ گھر میں ہی کپڑے ڈرائی کلین کررہے ہیں۔یاد رہے کہ سپرٹ کو آگ بہت جلد پکڑتی ہے لہذا اپنے کپڑوں کو کسی بھی شعلے سے دور رکھیں۔
ایسپرین کے ذریعے
آپ نے سر درد کے لئے ایسپرین تو ضرور کھائی ہوگی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے کپڑوں کے دا غ بھی مٹائے جاسکتے ہیں۔ایسپرین میں سیلی ایسلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کپڑوں سے داغ مٹا سکتا ہے۔آٹھ لیٹر گرم پانی میں پانچ گولیاں ایسپرین ڈال کر حل کرلیںاور اس میں گندے کپڑوں کوآٹھ گھنٹے تک بھگودیں۔
کیچن کے سپرے کے ذریعے
ایسے سپرے جو باورچی خانے میں داغ مٹانے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں بھی کپڑوں کے داغ مٹانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔متاثرہ کپڑون پر یہ سپرے کریں اور پھر 50ڈگری پر انہیں دھونے سے داغ ختم اور کپڑے اجلے ہوجاتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…