بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ستاروں کے چورگرفتار

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاکو(نیوزڈیسک)انیس سونوے میں ارجنٹینا کے ایک موٹر وے پولیس افسر نے شہابِ ثاقب کو چوری کر کے ایک امریکی خریدار کو بیچنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔ارجنٹائن کی شمالی ریاست چاکو میں پولیس نے چار افراد کو ایک ہزار ٹن وزنی شہابِ ثاقب چرانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران انھیں دو سو سے زائد شہابِ ثاقب کے ٹکرے اس کی سیٹ کے نیچے سے ملے۔گرفتار ہونے والوں میں ارجنٹائن کے تین جب کہ پیراگوئے کا ایک باشندہ شامل تھا۔ارجنٹائن کی ریاست چاکو دنیا بھر میں شہابِ ثاقب کی وجہ سے مشہور ہے جن کو ملکی قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ اس ریاست میں ایک علاقہ ’کیمپو ڈیل سیئلو‘ کے نام سے واقع ہے جس کے معنی ’جنت کے میدان‘ کے ہیں۔یہ علاقہ 1300 مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور یہاں چار ہزار سال پرانے شہابِ ثاقبوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔ایل چاکو نامی سب سے بڑا شہابِ ثاقب، جو کہ ایک میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے 1967 میں تلاش کیا گیا تھا، 37 ٹن ورنی ہے۔یہ شہابِ ثاقب دنیا کا دوسرا بڑا شہابِ ثاقب ہے اور اس کے ملنے کے بعد اس کم یاب پتھر یا ٹوٹے ہوئے تارے کو جمع کرنے والوں کے درمیان لالچ پیدا ہوگئی تھی۔اس سے قبل 1990 میں ارجنٹائن کے ایک موٹر وے پولیس افسر نے شہابِ ثاقب کو چوری کر کے ایک امریکی خریدار کو بیچنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…