پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

رمضان المبارک کی آمد آمد ،دنیا میں سب کم وقت کا روزہ کہاں ہو گا ؟ جانئے

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، ممکنہ طور پر 19جون کو پہلا روزہ ہو گا اور 19جولائی کو عید الفطر ادا کی جائے گی۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گرمیوں میں روزہ بہت زیادہ طویل ہوتا ہے لیکن دنیا بھر میں ایسا نہیں ہے۔ کرہ ارض بلد اور طول بلد پر مختلف جگہوں پر موجود ممالک میں روزے کی طوالت بھی مختلف ہوتی ہے۔ آئیے آپ کو بتائیں کہ کس ملک میں روزہ سب سے زیادہ طویل اور کس میں ملک میں سب سے کم وقت کا ہوگااس سال ماہ رمضان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ طویل روزہ ڈنمارک میں ہوگا جو 21گھنٹوں پر محیط ہوگا۔ ارجنٹینا میں سب سے مختصرروزہ رکھا جائے گا جس کا دورانیہ محض ساڑھے 9گھنٹے ہوگا۔ دبئی میں روزے کی طوالت 14گھنٹے 51منٹ ہو گی جبکہ پاکستان میں روزے اوسطاً15گھنٹے کے ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی نصف کرہ ارض کے ممالک میں نہ صرف گزشتہ 33سال سے طویل ترین روزہ ہو گا بلکہ موسم بھی شدید گرم ہو گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ماہ رمضان کے دوران سورج شمالی نصف کرہ ارض کے بالکل اوپر سے گزرتارہے گا۔ سورج چونکہ شمالی نصف کرہ ارض کے اوپر سے گزرے گا اس لیے جنوبی نصف کرہ میں شدید سردی کا موسم ہو گا اور روزے کی طوالت بھی انتہائی کم ہو گی۔

مزید پڑھئے:بلیک ہولز کا آپس میں خطر ناک ٹکراﺅ کا امکان

اس سال آئس لینڈ، سویڈن اور ناروے میں روزہ اوسطاً 20گھنٹے، نیدرلینڈز اور بیلجئم میںساڑھے 18گھنٹے، سپین میں ساڑھے 17گھنٹے ، انگلینڈ اور جرمنی میںساڑھے 16گھنٹے جبکہ امریکہ، فرانس ، اٹلی اور مصر میں اوسطاً 16گھنٹے طویل ہو گا۔ بحرین، سعودی عرب، نیونس اور فلسطین میں روزہ 15گھنٹے طویل ہو گا، یمن میں 14گھنٹے 50منٹ، قطر میں 14گھنٹے40منٹ، کویت، عراق، شام ، مراکش، الجیریا، لیبیا اور سوڈان میں روزہ 14گھنٹے طویل ہو گا۔ آسٹریلیامیں 10گھنٹے، جنوبی افریقہ میں ساڑھے 10گھنٹے، برازیل میں 11گھنٹے جبکہ میکسیکو میں 13گھنٹے اور 20منٹ کا روزہ رکھا جائے گا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…