اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک وقت تھاجب انسان جنگلوں میں آبادتھے، درختوں کے پتوں سے بدن ڈھانپے جاتے تھے۔تیروں ، نیزوں اور بھالوں سے جانوروں کاشکار کرکے شکم کی آگ بجھانے کا اہتمام کیا جاتا تھا۔آج کے جدید دور میں اس جنگلی زندگی کا محض تصور ہی کیا جا سکتا ہے لیکن دنیا میں آج بھی ایک جگہ ایسی ہے جہاں سال میں ایک دفعہ آپ انسان کی جنگلی زندگی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔پاپوا نیوگنی میں ہر سال سینکڑوں قبائلی ایک چھوٹے سے قصبے ”گوروکا“ میں جمع ہوتے ہیں، ان تمام قبائلیوں نے اپنا جسم درختوں کے پتوں سے ڈھانپ رکھا ہوتا ہے، سر پر مور کے پروں سے سجے تاج پہنے اور ہاتھوں میں نیزے اور تیرو کمان اٹھائے یہ قبائلی افراد انسان کی جنگلی زندگی کی عملی تصویر نظر آتے ہیں۔ 100سے زائد قبائل کے سینکڑوں مردوخواتین اور بچے اس جشن نما تقریب میں شریک ہوتے ہیں، روایتی گیت گاتے ہیں اور ڈانس کرتے ہیں۔لوگوںنے چہرے پر مختلف رنگوں سے پینٹ کر رکھا ہوتا ہے۔رنگوںسے بھرپور یہ تقریب جزیرہ پاپوانیوگنی کی قدیم ثقافت کی احسن طریقے سے عکاسی کرتی ہےاس تقریب کا انعقاد ہر سال ستمبر کے مہینے میں ہوتاہے جو سیاحوں کو قدیم جنگلی زندگی کا نظارہ کرنے کا نایاب موقع فراہم کرتی ہے۔ پاپوا نیوگنی کے قریب واقع دو جزیروں مانوس اور بوگین وائل سے بھی قبائلی اس تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔یہ فیسٹیول 1957ءمیں آسٹریلوی پیٹرول آفیسرز کی طرف سے شروع کیا گیا تھا،آفیسرز قبائلیوں میں ڈانس، نیزہ بازی، تیر اندازی و دیگر مختلف قسم کے مقابلے کرواتے تھے اور دیکھتے تھے کہ کس ضلع کے لوگ زیادہ منظم ہیں اور قبائل تفاوت کو بھلا کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔اس تقریب میں 29زبانیں بولنے والے قبائل اپنے اپنے انداز میں رقص کرتے ہیں۔ بیرونی دنیا سے آنے والے سیاحوں کو اس تقریب شرکت کے لیے ادائیگی کرنی پڑتی ہے، تقریب کا ٹکٹ زیادہ مہنگا نہیں ، اس کی قیمت صرف 1پاﺅنڈ مقرر کی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا




















































