اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چین میں ہوا میں تنی رسی پر چلنے کا مقابلہ شروع ہوگیا۔ سوئس کرتب باز نے 870 میٹر کا فاصلہ طے کر کے پہلا دن اپنے نام کیا۔ چین کے شہر زوڑو کی جیوشیان جھیل پر رسی پر چلنے کا مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں 7 کرتب بازوں نے حصہ لیا۔ سوئٹزرلینڈ کے 50سالہ فریڈی نوک نے 30 میٹر بلندی پر بندھے اسٹیل تار پر 870 میٹر کا فاصلہ صرف سات منٹ اور 39 سیکنڈ میں طے کر کے پہلے دن کا مقابلہ جیت لیا۔8منٹ 22سیکنڈ کے ساتھ چین کا کرتب باز دوسرے اور چین کا ہی کرتب باز 8 منٹ 30 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں