منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چینی زبان کا مشہور محاورہ ،بدصورت بیوی گھر پر خزانےکے مانند ہو تی ہے

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بدصورت بیوی گھر پر خزانے کی طرح ہوتی ہے‘۔ یہ چینی زبان کا مشہور محاورہ ہے اور پہلی مرتبہ اسے سننے والے اکثر اسے بے بنیاد قرار دیتے ہیں لیکن چینی زبان کے ماہرین کے مطابق اس محاورے کے پیچھے چھپی منطق ایسی ہے کہ جان کر کوئی بھی سوچنے پر مجبور ہوجائے۔ اس ہی عنوان سے مصنفہ ’میلسا شنائیڈر‘ نے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چینی ماہرین نے انہیں بتایا کہ نوجوان جب صنف مخالف سے تعلقات قائم کرتے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ لڑکی بے حد خوبصورت ہو تاکہ جب وہ اس کے ساتھ کہیں جائیں تو ان کے دوست اور دیگر افراد بھی متاثر ہوں۔ تاہم جب شادی کی بات آتی ہے تو ایک عام آدمی کی خواہشات بے حد مختلف ہوتی ہیں۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی گھر کا کام کاج سنبھال سکے، اس کے بچوں کی دیکھ بھال کرسکے، ان کی بہتر پرورش کرے اور والدین کا بھی خیال رکھے۔ ایسے موقع پر خاتون کا خوبصورت ہونا بہت اہم تصور نہیں کیا جاتا بلکہ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ اگر بیوی خوبصورت ہو تو خطرہ بھی بے حد بڑھ جاتا ہے۔ خوبصورت خواتین کو عام طور پر میک اپ اور شاپنگ کا شوق ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ خرچہ بھی زیادہ ہوگا۔ پھر یہ کہ شوہر کو یہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کہیں کسی اور مرد کی جو اس سے بہتر حالات میں ہو، کی نظر کہیں اس کی بیگم پر نہ ٹک جائے اور وہ اسے ورغلانے لگے۔

مزید پڑھئے:جنگلی قبیلے: دنیا کا سب سے بڑا اجتماع

اس کے برعکس بیگم خوبصورت نہ ہو تو اس قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی اور زندگی زیادہ پرسکون ہوتی ہے۔ اس محاورے سے چینی زبان میں ایسی ہی قدیم کہانی بھی منسوب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…