منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی شخص کا معاشقہ ، بلیک میلنگ کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 1  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )لڑکیوں کوسہانے خواب دکھانے یا جذباتی طورپر بلیک میل کرکے شادی رچانے کی خبریں تو ملتی ہی رہتی ہیں لیکن بھارت میں ممبئی کے رہائشی ایک 32سالہ ہارڈویئرانجینئر کو اس کی 25سالہ سابقہ گرل فرینڈ نے شادی پر مجبور کردیا،دولہا نے پانچ سال کے تعلقات کے بعد چھوڑدیاتھالیکن اب قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے گرل فرینڈ کو بطور ’دلہن ‘ قبول کرلیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق ’دولہا‘ کو خبردار کیاگیاکہ وہ شادی کرلے یا پھر ریپ کے مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہوجائے جس کے بعد دولہا شادی کو تیار ہوگئے اور ہفتہ کو شادی کی سادہ سی تقریب ہوئی۔ ورتک نگرکی رہائشی خاتون کاخاندان بھی تقریب میں موجود تھاجس کے بعد جوڑے کو نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنماءجتندرااحد کے پاس لے جایاگیاجنہوں نے بطور تحفہ نئے جوڑے کو 51ہزار روپے دیئے گئے۔ دولہا نے بتایاکہ وہ ذاتی وجوہات کی بناءپر خاتون سے دورہوگیاتھالیکن اب دل سے بیوی تسلیم کرلی ہے ، میں فوری طورپراسے اپنے گھر نہیں لے جاسکتاکیونکہ اس سے میری بیماری ماں کوصدمہ ہوسکتاہے۔ نیا نویلا جوڑا کالج کے زمانے سے ایک دوسرے کوجانتاہے اور 2010ءکے درمیان سے ڈیٹنگ کررہے تھے ، مرد نے خاتون سے وعدہ کیاتھاکہ وہ ذات کے فرق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف ا±سی سے شادی کرے گااور پھر جسمانی قربتیں بھی رہیں۔ خاتون نے بتایاکہ دولہا کے خاندان کی طرف سے 2011ءمیں رشتہ داروں میں رشتہ طے کردیا، جب پتہ چلاتو اس کے پاس گئے ، اس نے جذباتی طور بلیک میلنگ شروع کردی اور کہاکہ اس کے والدین کی خوشی کے لیے ہر چیز کو بھول جائے ، میرے والدیہ برداشت نہ کرسکے اور زہرکھالیاجس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی ، معاملہ پولیس تک پہنچنے کے بعد نتائج کے ڈر سے دولہا نے خاندان کی مرضی سے شادی کا منصوبہ منسوخ کردیا ،جنوری 2015ءتک پھر تعلقات قائم رہے لیکن پھر اچانک ختم ہوگئے جس کے بعد خاتون کو مرد کی 30مئی کو شادی کرنے سے متعلق اطلاع ملی تو اس نے ورتک نگر پولیس کو شکایت کردی۔ اسی دوران نیشنل کانگریس پارٹی بھی حرکت میں آئی۔ نیشنل کانگریس پارٹی کے مقامی رہنماءپجاری کاکہناتھاکہ اس نے ہر چیز بتادی ، میں نے فیصلہ کیا کہ معاملے کو دیکھتے ہیں ، یا تو وہ اسے بطور بیوی تسلیم کرے یا پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…