منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بارودی سرنگ اورانسان میں ٹی بی کا پتا لگانے والے چوہے

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوزڈیسک) بیلجیم کی ایک تنظیم نے افریقی چوہوں کو تربیت فراہم کی ہے کہ اب وہ سونگھ کر بارودی سرنگوں کا پتا لگا سکتے ہیں اور صرف 20 منٹ میں 200 مربع میٹر کا علاقہ چھان سکتے ہیں جب کہ ایک تربیت یافتہ شخص کو آلات سمیت یہی کام کرنے میں 25 گھنٹے لگتے ہیں۔دنیا بھر میں سیکڑوں علاقے ایسے ہیں جو اب بھی بارودی سرنگوں سے اٹے ہوئے ہیں اور ان میں چھپی سرنگوں کو نکال کر تلف کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ہرسال لوگوں کی ایک بڑی تعداد بارودی سرنگوں سے ہلاک یا معذورہوجاتی ہے۔ سال 2013 میں روزانہ اوسطاً 9 افراد بارودی سرنگوں سے ہلاک یا زخمی ہوئے اور اس وقت دنیا کے 72 ممالک میں بارودی سرنگوں کا مسئلہ موجود ہے۔صرف موزمبیق میں ایک جگہ پر دو چوہوں نے بہت کامیابی سے 41 بارودی سرنگوں کو پتا لگایا اور 93 ہزار 400 مربع میٹر کا علاقہ کلیئر کرالیا، اب تک کوئی بھی چوہا آپریشن میں نہیں مرا کیونکہ بارودی سرنگ کو پھٹنے کے لیے کم از کم 5 کلو وزنی دباو¿ درکار ہوتا ہے اور بڑے سے بڑے چوہے کا وزن صرف ڈیڑھ کلو ہوتا ہے۔ ان چوہوں کو پہلے بارودی سرنگیں سونگھا کر انہیں تریبت فراہم کی جاتی ہے اور اس کے بعد انہیں بارودی سرنگوں سے بھرے ہوئے میدانوں میں بھیجا جاتا ہے جب کہ ریٹائر ہونے کے بعد چوہوں کو ان کے قدرتی ماحول میں چھوڑدیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہی تنظیم چوہوں کو تربیت دے کر اس قابل بنارہی ہے کہ وہ تھوک کو سونگھ کو اس میں ٹی بی کے جراثیم کا پتا لگاسکیں اور اس میں بہت حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ افریقا میں کئے گئے تجربات میں ٹی بی کے مریضوں کا تھوک چوہوں کو سونگھایا گیا تو تربیت یافتہ چوہوں نے بہت کامیابی سے ٹی بی زدہ مریض کی جانب اشارہ کیا تاہم اس پر مزید تحقیق جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…