اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چینی صوبے جیانگسو کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں نے 8 دن کی بچی کے پیٹ میں موجود بچے کو آپریشن کرکے نکال لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بچی کا وزن تقریباً تین کلوگرام تھا اور اس کے دھڑ کی ابنارمل شکل کی وجہ سے ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس کے پیٹ میں رسولی ہوسکتی ہے۔ جب دو گھنٹے پر مشتمل آپریشن کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ننھی بچی کے پیٹ میں ایک اور بچہ تھا جس کی جسامت 16سینٹی میٹر تھی اور اس کے سر پر بال بھی آچکے تھے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ فیٹس ان فیٹس نامی مسئلے کی ایک مثال ہے جو رحم میں موجود دو ایمبریوز کے ایک دوسرے سے مکمل علیحدہ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آتا ہے۔ اس کی شرح ہر پانچ لاکھ پیدائشوں میں ایک ہے۔