بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

محبوبہ کی تلاش ،چینی نے کیا انوکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ملازمین کی بھرتی کے لئے تو اشتہار دئیے جاتے تھے لیکن اب محبوباﺅں کی بھرتی کے لئے بھی اشتہارات کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔چینی شہر وو ہان کی ہوازونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبا وطالبات ایک منفرد قسم کا اشتہار دیکھ کر حیران رہ گئے جو ایک بڑے چارٹ پر درج تھا اور اسے ایک نمایاں مقام پر آویزاں کیا گیا تھا۔ اشتہار دینے والے صاحب خود بھی اس کے قریب موجود تھے اور سوٹ اور ٹائی پہنے ہوئے آنے والوں کو معلومات بھی فراہم کررہے تھے۔ اشتہار کے مطابق ان صاحب کو ایک محبوبہ کی ضرورت تھی جس کی مطلوبہ قابلیت میں عمر، قد، تعلیم اور وزن کا ذکر کیا گیا تھااور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ مادیت پسند لڑکیوں کو خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔اشتہار دینے والے صاحب کا کہنا ہے کہ انہوںنے دو سال قبل اسی یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی اور اب ایڈورٹائزنگ کے شعبے میں ملازمت کررہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اپنی غیر معمولی مصروفیات کی وجہ سے وہ رومانوی ساتھی کی تلاش پر وقت صرف نہیں کرسکتے

مزید پڑھئے:پاکستان موٹاپے کے شکارافرادمیں برطانیہ سے آگے

لہٰذا ایک اشتہار آویزاں کردیا ہے جس پر سوشل میڈیا کنٹیکٹ اور فون نمبر بھی دیدیا ہے۔اشتہار دینے والے صاحب تو بہت سنجیدہ نظر آتے ہیں لیکن تاحال کسی بھی خاتون امیدوار نے اس آسامی کے لئے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…