اوٹاوا(نیوزڈیسک) ننھے بچے کو سلانا والدین کے لیے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور خاص کرجب بچہ رورہا ہو تو اسے بہلانے اور سلانے کے لیے وہ کئی پاپڑ بیلنے پر مجبور ہوجاتا ہیں لیکن ایک پالتو بلی نے روتے ہوئے بچے کو ناصرف بہلایا بلکہ اس کا سر سہلاتے ہوئے اسے نیند کی آغوش میں بھی پہنچادیا۔کینیڈا کے رہائشی 35 سالہ ارون گرانٹ کا بیٹا سورہا ہے کسی وجہ سے اچانک بیدار ہوکر رونا شروع کردیتا ہے اس کے پاس بیٹھی ان کی پالتو بلی کچھ دیرتو اسے دیکھتی رہتی ہے مگرجب اس سے بچے کا رونا برداشت نہیں ہوپاتا تووہ اپنے پنجے سے اس کے سرکو تھپکنا شروع کردیتی ہے اس دوران بچہ بجائے بلی سے خوفزدہ ہونے کے بجائے دوبارہ نیند کی ا?غوش میں پہنچ جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں