بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مالکن کوبلی سے پیارمہنگاپڑگیا؟

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوہائیو(نیوزڈیسک) کچھ لوگ جانوروں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور یہ جانے بغیر کہ وہ صاف ستھرے ہیں کہ نہیں انہیں چومنا اور پیار کرنا شروع کردیتے ہیں جس سے انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے ایسا کچھ ہوا امریکا میں جہاں ایک خاتون کی بلی کا اسے پیار کرنا مہنگا پڑگیا اور وہ بلی کے جراثیم کے باعث اپنی آنکھ سے محروم ہوگئی۔امریکی ریاست اوہائیو کی رہائشی خاتون اپنی پالتو بلی سے بہت محبت کرتی تھی اور اکثر اسے فرط جذبات میں چوم لیتی اور پھر بلی بھی اس پیار کا جواب پیار سے دیتی اور وہ بھی اپنی مالکہ کا بوسہ لے لیتی۔ کچھ روز قبل جب بلی نے اپنی مالکہ کو پیار سے چاٹا تو بلی کی زبان سے بیکٹریا عورت کی آنکھ میں منتقل ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب بھی بلی کسی انسان کو چاٹتی ہے تو اس کے منہ میں موجود بیکٹریا ”کیٹ اسکریچ“ اس انسان میں منتقل ہوجاتا ہے اور یہ جرثومہ بلی کوتو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا لیکن انسان کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے مطابق کیٹ اسکریچ انسانی دماغ، آنکھوں، دل اور دیگر اندرونی اعضا کے لیے نقصان دہ ہے جب کہ اس سے عام طور پر انتہائی سنجیدہ نوعیت کی بیماری کے واقعات کم ہی سامنے آتے ہیں تاہم اس کا فوری علاج لازمی ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلی سے کھیلنے کے بعد فوری ہاتھ دھو لینا چاہئیں جب کہ بلی کو اپنے زخمی حصے پر نہیں چاٹنے دینا چاہے کیوں کہ اس سے بیکٹریا تیزی سے انسانی جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی بینائی کھونا نہیں چاہتے تو بلی کو پیار کرتے وقت احتیاط سے کام لیں



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…