اسلام آباد (نیوزڈیسک )نیویارک میں ٹوئن ٹاورز کی جگہ تعمیر ہونے والی’ون ورلڈ‘ ٹریڈ سینٹر پر قائم’آبزرویٹری‘ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے ، یہ آبزرویٹری’ون ورلڈ‘ بلڈنگ کی چھت پر قائم کی گئی ہے، جو 400 میٹر کی بلندی پر ہے اور اسے عمارت کی 100 سے لے کر 102 منزلوں پر بنایا گیا ہے۔آبزرویٹری کو عوام کیلئے کھولنے سے قبل باقاعدہ ربن کاٹ کر اس کا افتتاح کیا گیا۔آبزرویٹری میں داخلے کا ٹکٹ 26 سے 32 ڈالر تک رکھا گیا ہے،اس کے چاروں طرف شیشے لگائے گئے ہیں ، جہاں سے پورے نیویارک کا دلکش نظارہ کیا جاسکتا ہے اور موسم صاف ہونے کی صورت میں 80 کلومیٹر تک کا منظر واضح دکھائی دیتا ہے۔اس آبزرویٹری پر آنے والے افراد کیلئے 3 ریسٹورنٹس بھی ہیں۔