بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مرد شریک حیات کے انتخاب میں عورت کی ذہانت کو حسن پرفوقیت دیتے ہیں

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) یہ بات تو سچ ہے کہ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اسی لیے جب معاملہ ہو شریک حیات کے انتخاب کا تو مرد حسن کے ساتھ ساتھ عورت کی ذہانت کو سامنے رکھتا ہے اسی لیے برطانیہ میں کیے گئے نئے سروے میں کہا گیا ہے کہ مرد شریک حیات کے انتخاب میں عورت کی ذہانت کو حسن پرفوقیت دیتے ہیں۔برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے سروے نے گزشتہ کئی بار کے سروے نتائج کی تصدیق کردی ہے اور ایک بار پھریہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب خوبصورتی کی نہیں بلکہ ذہانت کی بنیاد پر کرتے ہیں تاکہ وہ ایک ذمہ دار ماں کا کردار ادا کرسکے۔ سروے میں شامل ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ مرد عورت کے ظاہری حسن سے نہیں بلکہ ذہانت سے متاثر ہوکر اسے شریک حیات چنتا ہے۔برطانوی پروفیسر کا کہنا تھا کہ جب کسی عورت کی خوبصورتی کی بات ہو تو سروے نتائج کے مطابق مرد پتلی دبلی عورتوں کو نہیں بلکہ ایک حد تک موٹی عورت کو پسند کرتے ہیں

مزید پڑھئے:جلتے لاوے پر گوشت سینکنے کا تجربہ

تاکہ وہ ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکے جب کہ مردوں کے نزدیک نوجوان، صحت مند اور مستقل جینز کی مالک خواتین کامیاب ترین لائف پارٹنر بنتی ہیں۔سروے کے مطابق مردوں کا ماننا ہے کہ ذہانت خاتون کی سب سے اہم خوبی ہے جو اسے طویل عرصے تک شریک حیات رکھنے میں مدد گارہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…