منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

خوبصورت نظرآنے کاجنون۔۔۔۔۔۔

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک )چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانا عام سی بات ہوگئی ہے لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنے پورے جسم کو ہی تبدیل کروانے کے جنون میں مبتلا ہیں ایسا ہی ایک شخص جسٹس جیڈلیکا بھی ہے جس نے مسٹر پرفیکٹ نظر آنے کے لئے کروڑوں خرچ کرکے اپنے پورے جسم میں 190 آپریشن کرواڈالے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک سلواکیہ سے تعلق رکھنے والا جسٹس جیڈلکا نامی شخص کچھ ایسا کرنا چاہتا ہے جو اس سے پہلے دنیا میں کسی نے بھی نہ کیا ہواور اس مقصد کے لیے وہ سر سے پاو¿ں تک اپنے جسم کی پلاسٹک سرجری کے لیے اب تک 191 آپریشن کرواچکا ہے جس میں اس نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 50 ہزار برطانوی پاونڈ کی رقم خرچ کی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد ہیں۔جسٹن جیڈلکا اپنی تمام پلاسٹک سرجری کا اس قدر شوقین ہے اس نے ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس کی پیشانی پر ابھرتی ہوئی رگوں کو اپنے ماتھے پر ظاہر کرنے کے لیے کئی ا?پریشن کرواڈالے اور اس کے لیے اس نے اپنی بینائی ضائع ہونے کا خطرہ بھی مول لے لیا جب کہ اس کے اس کا کہنا ہے کہ اس وقت تک پلاسٹک سرجری کرواتے رہیں گے جب تک وہ مکمل طور پر پلاسٹک کے انسان نہیں بن جاتے۔جسٹن جیڈلکا کی پلاسٹک سرجری کرنے والی ٹیم کے ایک ماہر ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ ان کی پیشہ وارانہ زندگی میں انہوں نے کسی انسان کو خود کو تبدیل کرنے کے لیے اتنے آپریشن کراتے نہیں دیکھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…