منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

خواب کی تعبیر، سعودی جوڑوں میں طلاق کا سبب

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدّہ(نیوزڈیسک) خوابوں کی غلط اور ناقص تعبیر کے باعث بہت سے شادی شدہ جوڑوں کے درمیان جھگڑوں اور کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، جس کا نتیجہ بالآخر طلاق کی صورت میں نکلتا ہے۔سعودی عرب میں خواب کی تعبیر بتانے والے اکثر رقم، اقتدار اور کنٹرول کی خواہش رکھتے ہیں، جبکہ سعودی خواتین بڑی تعداد کو اپنے شریک حیات پر نظر رکھنے کی خواہش خواب کی تعبیر دینے والوں کے پاس لے جاتی ہے، اور نتیجے میں وہ ان کی خلوص پر شک کرنا شروع کردیتی ہیں۔رپورٹ میں ہنادی نامی ایک خاتون کا تذکرہ بیان کیا گیا ہے، جو ایک گھریلو خاتون ہیں، انہوں نے مسلسل ایسے خواب دیکھے جن کی تعبیر انہیں یہ بتائی گئی کہ ان کا شوہر انہیں دھوکہ دے رہا ہے۔ہنادی کے شوہر نے انہیں قائل کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن انہوں نے بالآخر اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔فاطمہ جو ایک ڈاکٹر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خوفناک خواب دیکھنے کے بعد اپنے بچوں کو گھر سے باہر جانے سے روک دیا۔ایک سرکاری ملازم خلود کردی کہتی ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ بے آرامی محسوس کرتی ہیں، جو ان کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں اور ان خوابوں کی اپنے نکتہ نظر سے تعبیر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔دیگر خواتین اپنے مفادات کو آگے بڑھانے کی کوشش میں خواب کی تعبیر دینے والوں سے رجوع کرتی ہیں،

مزید پڑھئے:نوٹوں کے ذریعے لین دین کانظام ختم ،پھرکیاہوگا؟

جیسے کہ ایک خاتون نے ایک خواب کی تعبیر کو اپنی نند مخالفت میں بیان کرنے کی کوشش کی۔ایک استاد غازی المتاعری کہتے ہیں کہ خواب پراسرار اور گہرے پہلو رکھتے ہیں جنہیں مکمل یقین کے ساتھ ہی سمجھا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…