اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ یاترہ کو جائیں تو ان20 مقامات کو ہرگز مت بھولیں

datetime 29  مئی‬‮  2015 |

نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں جہاں موسم گرما اپنے زوروں پر ہے، وہاں بچوں کو گرمیوں کی چھٹی کا بیتابی سے انتظار ہے تاکہ وہ گھوم پھر سکیں۔ دوسری جانب امریکہ کو سیاحوں کا بیتابی سے انتظار ہے کیونکہ وہاں سیاحت کا اصل سیزن اب شروع ہونے کو ہے۔ امریکہ کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کچھ مقامات کا مشورہ دیا گیا ہے جہاں پر سیر یقینی طور آپ کے لطف کو دوبالا کردے گی۔ یو ایس اے ٹوڈے نے ان مقامات کے حوالے سے اپنے یوزرز سے ووٹنگ بھی کروائی ہے جس کا مقصد عوام کی رائے طلب کرنا ہے۔ اس ووٹنگ کی روشنی میں تفریحی مقامات کی سامنے آنے والی فہرست کچھ یوں ہے:
مائی، ہوائی کا دوسرا بڑا جزیرہ ہے جہاں خوبصورت ساحل اور دلکش پہاڑوں کے نظارے سیاحوں کو اپنی جانب بیتابی سے کھینچتے ہیں۔ یہ موسم گرما کیلئے بہترین مقام ہے تاہم اگر آپ موسم سرما میں سیاحت کا ارادہ رکھتی ہیں تو پھر یلو سٹونز کا رخ کریں۔ گرم پانی کے چشمے، رنگین تالاب، ہائیکنگ کیلئے کئی میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی سہولیات سے مزین یہ قدرتی پارک قدرت کی صنعائی کو یکسر منفرد انداز سے سراہنے کا موقع دیتا ہے۔ واشنگٹن، امریکی سیاست کا گڑھ ہونے کی وجہ سے سنجیدہ خشک مزاج افراد اور تفریح مواقعوں کی کمی کا شکارریاست معلوم ہوتا ہے تاہم آپ کا خیال غلط ہے۔ واشنگٹن مانیومنٹ سے لے لنکن میموریل تک یہاں ایک بڑے شہر والی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ یہی حال سان فرانسسکو کا ہے جہاں مختلف قومیتوں کے افراد کے آباد ہونے سے یہاں کی اپنی ثقافت کہیں چھپ چکی ہے۔ اس علاقے کی اصل خوبصورتی کو جاننے کیلئے ضروری ہے کہ کم از کم بھی دو سے تین دن یہاں ٹھہر کے خوب اچھی طرح چپے چپے کو کھوجا جائے۔ اس گھومنے پھرنے کی فہرست میں نیویارک سٹی اور سان ڈیوگا بھی شامل ہیں۔ سان ڈیوگا زو اور یہاں کا سی ورلڈ ہر عمر کے افراد کیلئے تفریح کا ذریعہ ہوتے ہیں تو نیویارک کی رنگ رنگ زندگی نوجوانوں کی توجہ کا خاص مرکز ہوتی ہے۔ یوزمائٹ کی سیر کیلئے ضروری ہے کہ موسم گرما یا بہار میں آیا جائے کیونکہ یہاں کی نمی والی سردی ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ موسم گرما میں یہاں کیمپنگ کا مزہ بھی لیا جاسکتا ہے۔ ہونولولو فہرست میں نویں نمبر پر ہے جبکہ اورلینڈ کا والٹ ڈزنی ورلڈ کہنے کو بچوں کیلئے بنایا گیا ڈزنی ورلڈ ہے لیکن یہاں بڑے بھی اسی قدر دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں جتنا کہ خود بچے۔
یو ایس ورجن آئی لینڈز قدرتی ماحول، تاریخ اور شاپنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کا پسندیدہ مرکز ہے۔ دنیا کے دوسرے کنارے پر واقع اینکرایج عجائب گھر اور الاسکا نیٹو ہیریٹیج سینٹر دنیا کے آخری سرے پر موجود میدان جنگ کا سماں پیش کرتے ہیں۔ کیپ کوڈ کی شہرت اور اس علاقے کی خوبصورتی کا کا اندازہ لگانے کیلئے یہ امر کافی ہے کہ یہاں سیزن آنے پر کرائے دوگنا سے بھی بڑھ جاتے ہیں۔ شکاگو اپنے طرز تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے یہی وجہ ہے کہ متعدد ٹورآپریٹرز محض شہر کا طرز تعمیر دکھانے کیلئے بطور خاص ٹور ترتیب دیتے ہیں۔ شکاگو، جیکسن ہال، گرینڈ کینین فہرست میں اگلے نمبر پر ہیں۔ چارلیسٹن پندرہویں نمبر پر خوبصورت ترین عمارت قرار پائی ہے جبکہ لاس ویگاس ، نیو اورلینز، سیٹل اور ایسپین دیگر مشہور ترین مقامات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…