نیویارک(نیوزڈیسک)نفسانفسی کے اس دور میں جہاں انسانوں کو انسانوں کی پرواہ نہیں، امریکی ریاست مشی گن کی ایک خاتون ایک ہزار چوہوں اور کئی چھوٹے جانوروں کی خدمت گزار بن گئیں۔ ادھر ادھر سے، ہر کمرے سے، سوراخوں سے جھانکتے، پھدکتے پھرتے، نا دس نہ بیس، پورے ایک ہزار چوہے، وہ بھی ایک گھر میں؟یہ چوہوں کی آماجگاہ مہربانی ہے مشی گن کی ایک خاتون کی،مقامی حکام نے جب موصوفہ کے گھر پرچھاپا مارا تو روتی دھوتی کرسٹن لی نے بتایا کہ وہ 6سال سے اس گھر میں رہ رہی ہیں اور یہ ان کا پالتوجانورں کا ریسکیو سینٹر ہے۔ جس میں انہوں نے چوہے، خرگوش اور دوسرے چھوٹے جانور پال رکھے ہیں۔ اس میں ان معصوم جانوروں کا کوئی قصور نہیں ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں