اسلام آباد (نیوزدیسک)دنیا میں ایک ایسا قبیلہ بھی پایا جاتا ہے جس کے پاس دوہری شہریت ہے اور اس کے شوقوں میں سے ایک مخالفین کی کھوپڑیاں اکٹھی کرنا ہے۔بھارتی ریاست ناگا لینڈ کے اﺅں’لونگوا‘میں پایا جانے والا یہ قبیلہ ’کونیاک‘کے نام سے جانا جاتا ہے اور دوملکوں یعنی بھارت اور میانمار میں پایا جاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ قبیلے کے سردارکا گھر بھی دو ملکوں میں واقع ہے یعنی اس کے گھر کا ایک حصہ بھارت اور دوسرا میانمار میں ہے۔قبیلے کے سردارکی ایک ،دو یا تین نہیں بلکہ60بیویاں ہیںاور اسے اپنی بیوی بچوں سمیت کسی بھی ملک میں بغیر پاسپورٹ کے جانے کی کھلی اجازت ہے۔اس قبیلے کے افراد کو اپنے دشمنوں کی کھوپڑیاں اکٹھی کرنے کا شوق ہے۔یہ لوگ دشمن کی ہڈیوں کا کا ہار بھی پہنتے ہیں جو اس بات کی نشانی ہوتا ہے کہ ’ہم بہادر لوگ ہیں اور ہم اپنے دشمنوں کو نست ونابود کیا ہے۔‘ان لوگوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ دشمن کی کھوپڑیاں اکٹھی کرنے سے فصل اچھی ہوگی اور ساتھ ہی خوشحالی بھی آئے گی۔تاہم افیون کی لت سے ان قبیلے کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور نئی نسل اس لت کا شکار ہوچکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں