نیروبی(نیوز ڈیسک) یوں تو شیر کو جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے کہ بادشاہ سلامت کوجنگلی جانوروں کے بپھرے ہجوم سے جان بچانے کے لیے دم دبا کر بھاگنا پڑتا ہے۔ لیکن اس بار ایک انوکھا واقعہ ہوا، جنگلی بھینسوں کے بچے کاشکار کرنے والے شیر کو جب بھینسوں نے اپنے سینگوں پر رکھ لیا اور اسے بھاگنے کا راستہ بھی نہ ملا تو وہ اپنی خالہ کی نقل کرتے ہوئے درخت پر چڑھ گیا۔ ہوا یوں کہ کینیا کے جنگلوں میں بھوک کا ستایا ایک شیر اپنی کچھار سے باہر آیا اور شکار ڈھونڈنے لگا۔جلداسے بھینسوں کا ایک گروہ دکھائی دیا، شیر نے اس گروہ میں موجود ایک بچے کو شکار کرنے کی کوشش کی جس پر بڑی بھینسوں نے اس پر حملہ کر دیا، شیر کو بھاگنے کے لیے جگہ نہ ملی تو وہ ایک درخت پر چڑھ گیا۔