اس کے بعد(charlie charlie are you here) ’’چارلی چارلی کیا تم یہاں ہو‘‘پکارا جاتا ہے، اس طرح وہ جادوئی طاقت ’’چارلی‘‘ حاضر ہوتی ہے، اس کے حاضر ہونے کی علامت یہ ہے کہ اوپر رکھی ہوئی پنسل گھوم کر ’’ہاں‘‘ والے خانے پر آ جاتی ہے۔اب آپ چارلی سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں،لیکن یاد رہے کہ آپ کے سوالوں کے جوابات ہاں اور نہیں پر مشتمل ہونے چاہئیں، آپ سوال کریں گے تو چارلی پنسل کے ذریعے آپ کو جواب دے گا۔بتایا جاتا ہے کہ چارلی کو سخت آواز میں بولنا پسند نہیں ، اس لیے سوال کرنے والوں کو نہایت نرم آواز میں چارلی چارلی کیا تم یہاں ہو پکارنا ہوتا ہے۔یہ جادوئی سرگرمی کرنے سے قبل اس بات کی بھی تسلی کر لیں کہ چارلی کے اندر آنے کے لیے آپ کے گھر کا دروازہ یا کوئی کھڑی کھلی ہونی چاہیے۔ ٹوئٹر پر لوگ اس سے طرح طرح کے سوال پوچھ رہے ہیں۔ مثلاً ایک لڑکی نے چاروں خانوں میں لڑکوں کی تصویریں رکھ کر پوچھا کہ ان میں سے کوئی میرا شوہر بنے گا۔ جسٹن بیبر کے ایک شائق نے سوال کیا کہ اس کا نیا البم کب آ رہا ہے۔