نیویارک( نیوز ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دنوں ایک عجیب و غریب قسم کی جادوئی سرگرمی کا زوروشور سے چرچا ہو رہا ہے جسے ’’چارلی چارلی چیلنج‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس چیلنج میں میکسیکو کی ایک جادوئی طاقت آپ کے سوالوں کے جوابات دیتی ہے، اس طاقت کا نام ’’چارلی ہے۔ ٹوئٹر پر ہزاروں لوگ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ چارلی نے ان کے سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔ آخر یہ چارلی چارلی چیلنج کیا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ میکسیکو کی ایک قدیم رسم ہے، اس میں کاغذ پر ایک چوکھٹا بتاتے ہیں اور چاروں خانوں میں ترتیب سے(جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ رہے ہیں) ’’ہاں‘‘ اور’’نہیں‘‘ لکھ دیتے ہیں، پھر ان خانوں کے اوپر دوپنسلیں ایک دوسری کے اوپر مخالف سمت میں رکھتے ہیں۔